سنن النسائي - حدیث 3739

كِتَابُ الرُّقْبَى ذِكْرُ الِاخْتِلَافِ عَلَى أَبِي الزُّبَيْرِ صحيح أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو عَبْدِ الرَّحِيمِ قَالَ حَدَّثَنِي زَيْدٌ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تُرْقِبُوا أَمْوَالَكُمْ فَمَنْ أَرْقَبَ شَيْئًا فَهُوَ لِمَنْ أُرْقِبَهُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3739

کتاب: رقبیٰ سے متعلق احکام و مسائل (اس حدیث میں) ابو زبیر پر (کیے گئے) اختلاف کا ذکر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے راویت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’اپنے مال رقبیٰ کی صورت میں نہ دو (کیونکہ وہ واپس نہیں ملیں گے) لیکن اگر کسی شخص نے کوئی چیز رقبیٰ کے طور پر دی تو وہ اسی کی رہے گی جس کو اس نے دی۔‘‘