سنن النسائي - حدیث 3735

كِتَابُ الْهِبَةِ ذِكْرُ الِاخْتِلَافِ عَلَى طَاوُسٍ فِي الرَّاجِعِ فِي هِبَتِهِ صحيح الإسناد أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا حِبَّانُ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ حَنْظَلَةَ أَنَّهُ سَمِعَ طَاوُسًا يَقُولُ أَخْبَرَنَا بَعْضُ مَنْ أَدْرَكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ مَثَلُ الَّذِي يَهَبُ فَيَرْجِعُ فِي هِبَتِهِ كَمَثَلِ الْكَلْبِ يَأْكُلُ فَيَقِيءُ ثُمَّ يَأْكُلُ قَيْئَهُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3735

کتاب: ہبہ سے متعلق احکام و مسائل ہبہ اور تحفے میں رجوع کرنے کے بارے میں طاوس پر اختلاف کا ذکر حضرت طاوس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہمیں ایسی شخصیت نے بتایا جنہوں نے رسول اللہﷺ کی زیارت فرمائی کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص ہبہ کرکے رجوع کرتا ہے‘ اس کی مثال اس کتے جیسی ہے جو کھاتا ہے‘ پھر قے کرتا ہے‘ پھر اپنی قے چاٹتا ہے۔‘‘