سنن النسائي - حدیث 3722

كِتَابُ الْهِبَةِ رُجُوعُ الْوَالِدِ فِيمَا يُعْطِي وَلَدَهُ وَذِكْرُ اخْتِلَافِ النَّاقِلِينَ لِلْخَبَرِ فِي ذَلِكَ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ قَالَ حَدَّثَنَا حِبَّانُ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَافِعٍ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ طَاوُسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَحِلُّ لِأَحَدٍ أَنْ يَهَبَ هِبَةً ثُمَّ يَرْجِعَ فِيهَا إِلَّا مِنْ وَلَدِهِ قَالَ طَاوُسٌ كُنْتُ أَسْمَعُ وَأَنَا صَغِيرٌ عَائِدٌ فِي قَيْئِهِ فَلَمْ نَدْرِ أَنَّهُ ضَرَبَ لَهُ مَثَلًا قَالَ فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ فَمَثَلُهُ كَمَثَلِ الْكَلْبِ يَأْكُلُ ثُمَّ يَقِيءُ ثُمَّ يَعُودُ فِي قَيْئِهِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3722

کتاب: ہبہ سے متعلق احکام و مسائل باپ کا اپنے بیٹے کو عطیہ دے کر واپس لینے کا بیان اور اس مسئلے میں ناقلین حدیث کے اختلاف کا ذکر حضرت طاوس سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’کسی کے لیے جائز نہیں کہ کوئی چیز ہبہ کرے‘ پھر اسے واپس لے۔ مگر باپ اپنی اولاد سے واپس لے سکتا ہے۔‘‘ حضرت طاوس نے کہا: جب میں بچہ تھا تو میں سنا کرتا تھا کہ ’’قے چاٹنے والا‘‘ لیکن اس وقت مجھے یہ علم نہیں تھا کہ رسول اللہﷺ نے یہ ایسے شخص کی مثال بیان کی ہے اور فرمایا: ’’جوشخص ایسے کرے‘ اس کی مثال کتے کی طرح ہے جو کھاتا ہے‘ پھر قے کرتا ہے‘ پھر اپنی قے چاٹتا ہے۔‘‘