كِتَابُ الْحَيْضِ وَالِاسْتِحَاضَةِ مُضَاجَعَةُ الْحَائِضِ فِي ثِيَابِ حَيْضَتِهَا صحيح أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ح وَأَنْبَأَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي ح وَأَنْبَأَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ وَهُوَ ابْنُ الْحَارِثِ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ حَدَّثَتْهُ أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ حَدَّثَتْهَا قَالَتْ بَيْنَمَا أَنَا مُضْطَجِعَةٌ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ حِضْتُ فَانْسَلَلْتُ فَأَخَذْتُ ثِيَابَ حَيْضَتِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَفِسْتِ قُلْتُ نَعَمْ فَدَعَانِي فَاضْطَجَعْتُ مَعَهُ فِي الْخَمِيلَةِ وَاللَّفْظُ لِعُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ
کتاب: حیض اور استحاضےسےمتعلق احکام و مسائل
حیض والی عورت کے ساتھ حیض کے کپڑوں میں لیٹنا
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہما فرماتی ہیں کہ ایک دفعہ میں اللہ کےرسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ لیٹی ہوئی تھی کہ مجھے حیض شروع ہوگیا۔ میں آہستہ سے نکل گئی اور اپنے حیض کے کپڑے پہن لیے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کیا تجھے حیض آگیا؟‘‘ میں نے کہا: جی ہاں۔ آپ نے مجھے بلایا تو میں آپ کے ساتھ چادر میں لیٹ گئی۔ اس حدیث کے الفاظ عبید اللہ بن سعید کے ہیں۔
تشریح :
اس روایت میں امام نسائی رحمہ اللہ کے دو استاد ہیں: عبید اللہ بن سعید اور اسحاق بن ابراہیم۔ دونوں کی روایت کا مفہوم ایک ہے، الفاظ میں کچھ فرق ہے۔ بیان کردہ الفاظ عبیداللہ بن سعید کے ہیں، نہ کہ اسحاق کے۔ مزید دیکھیے: حدیث: ۲۸۴ کے فوائد و مسائل۔
اس روایت میں امام نسائی رحمہ اللہ کے دو استاد ہیں: عبید اللہ بن سعید اور اسحاق بن ابراہیم۔ دونوں کی روایت کا مفہوم ایک ہے، الفاظ میں کچھ فرق ہے۔ بیان کردہ الفاظ عبیداللہ بن سعید کے ہیں، نہ کہ اسحاق کے۔ مزید دیکھیے: حدیث: ۲۸۴ کے فوائد و مسائل۔