سنن النسائي - حدیث 370

كِتَابُ الْحَيْضِ وَالِاسْتِحَاضَةِ ذِكْرُ مَا يَجِبُ عَلَى مَنْ أَتَى حَلِيلَتَهُ فِي حَالِ حَيْضِهَا مَعَ عِلْمِهِ بِنَهْيِ اللَّهِ تَعَالَى صحيح أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ شُعْبَةَ قَالَ حَدَّثَنِي الْحَكَمُ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ عَنْ مِقْسَمٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الرَّجُلِ يَأْتِي امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ يَتَصَدَّقُ بِدِينَارٍ أَوْ بِنِصْفِ دِينَارٍ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 370

کتاب: حیض اور استحاضےسےمتعلق احکام و مسائل جو آدمی ممانعت کے حکم کو جاننے کے باوجود بیوی سے اس حال میں جماع کرے تو اس پر کیاواجب ہو گا؟ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس شخص کے بارے میں روایت بیان کرتے ہیں جو حیض کی حالت میں اپنی بیوی سے جماع کرتا ہے کہ وہ ایک دینار یا نصف دینار صدقہ کرے۔
تشریح : فائدہ: دیکھیے، حدیث: ۲۹۰ اور اس کے فوائد و مسائل۔ فائدہ: دیکھیے، حدیث: ۲۹۰ اور اس کے فوائد و مسائل۔