سنن النسائي - حدیث 3692

كِتَابُ الْوَصَايَا ذِكْرُ الِاخْتِلَافِ عَلَى سُفْيَانَ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ اسْتَفْتَى سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ الْأَنْصَارِيُّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَذْرٍ كَانَ عَلَى أُمِّهِ فَتُوُفِّيَتْ قَبْلَ أَنْ تَقْضِيَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اقْضِهِ عَنْهَا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3692

کتاب: وصیت سے متعلق احکام و مسائل سفیان پر (واقع ہونے والے) اختلاف کا ذکر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ حضرت سعد بن عبادہ انصاری رضی اللہ عنہ نے رسول اللہﷺ سے اس نذر کے بارے میں پوچھا جو ان کی والدہ محترمہ کے ذمے تھی لیکن وہ اس کی ادائیگی سے پہلے ہی فوت ہوگئی تھیں۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’تم اس کی طرف سے ادا کردو۔‘‘
تشریح : حضرت سعد رضی اللہ عنہ انصار کے مشہور قبیلے بنوخزرج کے سردار تھے۔ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ وَأَرْضَاہُ۔ حضرت سعد رضی اللہ عنہ انصار کے مشہور قبیلے بنوخزرج کے سردار تھے۔ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ وَأَرْضَاہُ۔