سنن النسائي - حدیث 3687

كِتَابُ الْوَصَايَا فَضْلُ الصَّدَقَةِ عَنِ الْمَيِّتِ صحيح الإسناد أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحَمَدَ أَبُو يُوسُفَ الصَّيْدَلَانِيُّ عَنْ عِيسَى وَهُوَ ابْنُ يُونُسَ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَهُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ أَنَّهُ اسْتَفْتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَذْرٍ كَانَ عَلَى أُمِّهِ فَتُوُفِّيَتْ قَبْلَ أَنْ تَقْضِيَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اقْضِهِ عَنْهَا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3687

کتاب: وصیت سے متعلق احکام و مسائل میت کی طرف سے صدقہ کرنے کی فضیلت حضرت سعد بن عبادہ ؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے نبی اکرم ﷺ سے اس نذر کےبارے میں سوال کیا جو ان کی والدہ کے ذمے تھی - اور وہ اسے پورا کرنے سے پہلے فوت ہو گئی تھیں -رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :تم یہ نذر اس کی طرف سے پوری کر دو-