سنن النسائي - حدیث 3650

كِتَابُ الْوَصَايَا هَلْ أَوْصَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صحيح أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ قَالَ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ قَالَ حَدَّثَنَا طَلْحَةُ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ أَبِي أَوْفَى أَوْصَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا قُلْتُ كَيْفَ كَتَبَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ الْوَصِيَّةَ قَالَ أَوْصَى بِكِتَابِ اللَّهِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3650

کتاب: وصیت سے متعلق احکام و مسائل کیا نبی ﷺ نے کوئی وصیت فرمائی تھی؟ حضرت طلحہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ سے پوچھا: کیا رسول اللہﷺنے کوئی وصیت فرمائی تھی؟ انہوں نے فرمایا: نہیں۔ میں نے کہا: پھر مسلمانوں پر وصیت کرنا کیوں ضروری قراردیا گیا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ آپ نے کتاب اللہ پر عمل کرنے کی وصیت فرمائی۔
تشریح : (۱) ’’نہیں۔‘‘ یعنی کوئی مال وصیت نہیں فرمائی کیونکہ آپ کا کل ترکہ وقف تھا جو بیت المال میں جمع ہوا۔ یا اس کی وصیت کی نفی ہے جو بعض بے دین لوگوں نے مشہور کی تھی کہ رسول اللہﷺ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے حق میں خلاف کی وصیت کی تھی۔ (۲) ’’مسلمانوں پر وصیت‘‘ شاید ان کا اشارہ: {کُتِبَ عَلَیْکُمْ اِذَا حَضَرَ اَحَدُکُمُ الْمَوْتُ… الخ} کی طرف ہو‘ حالانکہ یہ آیت تو منسوخ ہے۔ یا ممکن ہے ان احادیث میں بھی وصیت کے فرض ہونے کی صراحت نہیں بلکہ وصیت میں تاخیر سے روکا گیا ہے کہ اگر کوئی وصیت کرنا چاہتا ہے تو تاخیر نہ کرے۔ (۳) ’’کتاب اللہ… کی وصیت فرمائی‘‘ اور یہی آپ کا ساری زندگی مطلوب ومقصود رہا‘ لہٰذا وصیت بھی اسی سے متعلق فرمائی۔ (۱) ’’نہیں۔‘‘ یعنی کوئی مال وصیت نہیں فرمائی کیونکہ آپ کا کل ترکہ وقف تھا جو بیت المال میں جمع ہوا۔ یا اس کی وصیت کی نفی ہے جو بعض بے دین لوگوں نے مشہور کی تھی کہ رسول اللہﷺ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے حق میں خلاف کی وصیت کی تھی۔ (۲) ’’مسلمانوں پر وصیت‘‘ شاید ان کا اشارہ: {کُتِبَ عَلَیْکُمْ اِذَا حَضَرَ اَحَدُکُمُ الْمَوْتُ… الخ} کی طرف ہو‘ حالانکہ یہ آیت تو منسوخ ہے۔ یا ممکن ہے ان احادیث میں بھی وصیت کے فرض ہونے کی صراحت نہیں بلکہ وصیت میں تاخیر سے روکا گیا ہے کہ اگر کوئی وصیت کرنا چاہتا ہے تو تاخیر نہ کرے۔ (۳) ’’کتاب اللہ… کی وصیت فرمائی‘‘ اور یہی آپ کا ساری زندگی مطلوب ومقصود رہا‘ لہٰذا وصیت بھی اسی سے متعلق فرمائی۔