سنن النسائي - حدیث 3627

كِتَابُ الْأَحْبَاسِ الْأَحْبَاسُ كَيْفَ يُكْتَبُ الْحَبْسُ وَذِكْرُ الِاخْتِلَافِ عَلَى ابْنِ عَوْنٍ فِي خَبَرِ ابْنِ عُمَرَ فِيهِ صحيح أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ عُمَرُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ عَنْ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ قَالَ أَصَبْتُ أَرْضًا مِنْ أَرْضِ خَيْبَرَ فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ أَصَبْتُ أَرْضًا لَمْ أُصِبْ مَالًا أَحَبَّ إِلَيَّ وَلَا أَنْفَسَ عِنْدِي مِنْهَا قَالَ إِنْ شِئْتَ تَصَدَّقْتَ بِهَا فَتَصَدَّقَ بِهَا عَلَى أَنْ لَا تُبَاعَ وَلَا تُوهَبَ فِي الْفُقَرَاءِ وَذِي الْقُرْبَى وَالرِّقَابِ وَالضَّيْفِ وَابْنِ السَّبِيلِ لَا جُنَاحَ عَلَى مَنْ وَلِيَهَا أَنْ يَأْكُلَ بِالْمَعْرُوفِ غَيْرَ مُتَمَوِّلٍ مَالًا وَيُطْعِمَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3627

کتاب: وقف سے متعلق احکام و مسائل وقف کی دستاویز کیسے لکھی جائے؟ نیز ابن عمر کی حدیث کی بابت ابن عون پر اختللاف کا ذکر حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے راویت ہے‘ انہوں نے فرمایا مجھے خیبر کے علاقے میں کچھ زمین ملی۔ میں رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا: مجھے ایسی زمین ملی ہے کہ میرے خیال کے مطابق مجھے جیسی محبوب اور قیمتی چیز کبھی نہیں ملی۔ (اور میں چاہتا ہوں کہ اسے صدقہ کردوں۔) آپ نے فرمایا: ’’اگر تو چاہے تو اسے (وقف کی صورت میں) صدقہ کردے۔‘‘ چنانچہ حضرت عمر نے وہ زمین صدقہ کردی‘ اس شرط پر کہ وہ زمین نہ بیچی جاسکے گی‘ نہ کسی کو ہبہ کی جائے گی‘ البتہ (اس کی آمدنی) فقرائ‘ رشتہ داروں‘ غلاموں (کی آزادی)‘ مہمانوں اور مسافروں پر خرچ کی جائے گی۔ جو شخص اس زمین کا انتظام کرے گا‘ اس کے لیے اجازت ہے کہ اس سے مناسب انداز میں کھاپی لے اور اپنے ملنے جلنے والوں کو کھلا پلادے‘ البتہ وہ مال جمع نہ کرے۔
تشریح : (۱) ہر دینی یا دنیوی کام سے پہلے اہل علم وفضلاء سے مشورہ کرلینا مستحب ہے جیسا کہ عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہﷺسے کیا۔ (۲) اس حدیث سے صدقہ جاریہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی فضیلت ظاہر ہوتی ہے کہ وہ نیکی میں کتنی سبقت لے جانے والے تھے۔رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ وَأَرْضَاہُ۔ (۳) وقف کی آمدنی غرباء اور اغنیاء دونوں پر خرچ کرنا جائز ہے‘ اس لیے کہ رشتہ دار اور مہمان کے لیے حاجت مند ہونے کی شرط نہیں لگائی۔ (۱) ہر دینی یا دنیوی کام سے پہلے اہل علم وفضلاء سے مشورہ کرلینا مستحب ہے جیسا کہ عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہﷺسے کیا۔ (۲) اس حدیث سے صدقہ جاریہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی فضیلت ظاہر ہوتی ہے کہ وہ نیکی میں کتنی سبقت لے جانے والے تھے۔رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ وَأَرْضَاہُ۔ (۳) وقف کی آمدنی غرباء اور اغنیاء دونوں پر خرچ کرنا جائز ہے‘ اس لیے کہ رشتہ دار اور مہمان کے لیے حاجت مند ہونے کی شرط نہیں لگائی۔