سنن النسائي - حدیث 361

كِتَابُ الْحَيْضِ وَالِاسْتِحَاضَةِ جَمْعُ الْمُسْتَحَاضَةِ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ وَغُسْلُهَا إِذَا جَمَعَتْ صحيح أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ قَالَتْ قُلْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهَا مُسْتَحَاضَةٌ فَقَالَ تَجْلِسُ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا ثُمَّ تَغْتَسِلُ وَتُؤَخِّرُ الظُّهْرَ وَتُعَجِّلُ الْعَصْرَ وَتَغْتَسِلُ وَتُصَلِّي وَتُؤَخِّرُ الْمَغْرِبَ وَتُعَجِّلُ الْعِشَاءَ وَتَغْتَسِلُ وَتُصَلِّيهِمَا جَمِيعًا وَتَغْتَسِلُ لِلْفَجْرِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 361

کتاب: حیض اور استحاضےسےمتعلق احکام و مسائل استحاضہ والی عورت دو نمازیں جمع کر سکتی ہے‘جمع کرے تو غسل بھی کرے حضرت زینب بنت حجش رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: تحقیق میں استحاضہ والی عورت ہوں۔ آپ نے فرمایا: ’’اپنے حیض کے دنوں میں نماز سے رکی رہو، پھر غسل کرو اور ظہر کو مؤخر کرو اور عصر کو جلدی کرو اور غسل کرکے دونوں نمازیں پڑھو۔ اسی طرح مغرب کو مؤخر کرو اور عشاء کو جلدی کرو اور غسل کرکے دونوں نمازیں اکٹھی پڑھو۔ اور فجر کے لیے الگ غسل کرو۔‘‘
تشریح : دیکھیے، حدیث: ۲۱۴ اور اس کے فوائد و مسائل۔ دیکھیے، حدیث: ۲۱۴ اور اس کے فوائد و مسائل۔