سنن النسائي - حدیث 3606

كِتَابُ الْخَيْلِ وَالسَّبقِ وَالرَّمیِ بَاب فَتْلِ نَاصِيَةِ الْفَرَسِ صحيح أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي السَّفَرِ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عُرْوَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الْخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ الْأَجْرُ وَالْمَغْنَمُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3606

کتاب: گھوڑوں‘گھڑ دوڑ پر انعام اور تیر اندازی سے متعلق احکام و مسائل گھوڑوں کی پیشانی کے بال بٹنا حضرت عروہؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے سنا: ’’قیامت تک کے لیے گھوڑوں کی پیشانیوں میں خیر رکھ دی گئی ہے‘ یعنی ثواب اور مال غنیمت۔‘‘