سنن النسائي - حدیث 3581

كِتَابُ الطَّلَاقِ بَاب نَفَقَةِ الْبَائِنَةِ صحيح الإسناد أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَكَمِ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي الْجَهْمِ قَالَ دَخَلْتُ أَنَا وَأَبُو سَلَمَةَ عَلَى فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ قَالَتْ طَلَّقَنِي زَوْجِي فَلَمْ يَجْعَلْ لِي سُكْنَى وَلَا نَفْقَةً قَالَتْ فَوَضَعَ لِي عَشْرَةَ أَقْفِزَةٍ عِنْدَ ابْنِ عَمٍّ لَهُ خَمْسَةٌ شَعِيرٌ وَخَمْسَةٌ تَمْرٌ فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ لَهُ ذَلِكَ فَقَالَ صَدَقَ وَأَمَرَنِي أَنْ أَعْتَدَّ فِي بَيْتِ فُلَانٍ وَكَانَ زَوْجُهَا طَلَّقَهَا طَلَاقًا بَائِنًا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3581

کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل مطلقہ بائنہ (جس سے رجوع نہیں ہوسکتا) کا نان ونفقہ (خاوند کے ذمے نہیں) حضرت ابوبکر بن حفص نے کہا کہ میں اور حضرت ابوسلمہ حضرت فاطمہ بنت قیسؓ کے پاس حاضر ہوئے۔ وہ فرمانے لگیں: مجھے میرے خاوند نے آخری طلاق دے دی‘ مجھے رہائش اور پورا نفقہ نہ دیا بلکہ اپنے ایک چچا زاد بھائی کے پاس میرے لیے دیں قفیز رکھ چھوڑے: پانچ گندم کے اور پانچ جوکے۔ چنانچہ میں رسول اللہﷺ کے پاس حاضر ہوئی اور اس بارے میں بات کی تو آپ نے فرمایا: ’’وہ درست کہتا ہے۔‘‘ اور مجھے کسی کے گھر میں عدت گزارنے کا حکم دیا۔ انہیں ان کے خاوند نے طلاق بائنہ (جس کے بعد جماع ممکن نہ ہو) دے دی تھی۔
تشریح : فقیز ایک پیمان ہے جو تقریباً ۲۵ کلوکے برابر ہے۔ (متعلقہ مسئلہ دیکھے‘ حدیث: ۴۲۲۴‘ ۳۵۷۹میں۔) فقیز ایک پیمان ہے جو تقریباً ۲۵ کلوکے برابر ہے۔ (متعلقہ مسئلہ دیکھے‘ حدیث: ۴۲۲۴‘ ۳۵۷۹میں۔)