سنن النسائي - حدیث 3578

كِتَابُ الطَّلَاقِ الرُّخْصَةُ فِي خُرُوجِ الْمَبْتُوتَةِ مِنْ بَيْتِهَا فِي عِدَّتِهَا لِسُكْنَاهَا صحيح أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مَاهَانَ بَصْرِيٌّ عَنْ هُشَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَيَّارٌ وَحُصَيْنٌ وَمُغِيرَةُ وَدَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ وَإِسْمَعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ وَذَكَرَ آخَرِينَ عَنْ الشَّعْبِيِّ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ فَسَأَلْتُهَا عَنْ قَضَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهَا فَقَالَتْ طَلَّقَهَا زَوْجُهَا الْبَتَّةَ فَخَاصَمَتْهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي السُّكْنَى وَالنَّفَقَةِ قَالَتْ فَلَمْ يَجْعَلْ لِي سُكْنَى وَلَا نَفَقَةً وَأَمَرَنِي أَنْ أَعْتَدَّ فِي بَيْتِ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3578

کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل :۷۰۔ جس عورت کو طلاق بائن ہوچکی ہو‘ وہ دوران عدت اپنے گھر سے کسی دوسری جگہ جاسکتی ہے حضرت شعبی سے روایت ہے کہ میں حضرت فاطمہ بنت قیسؓ کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے ان کے بارے میں رسول اللہﷺ کے فیصلے کی بابت پوچھا تو انہوں نے بتایا: مجھے میرے خاوند نے آخری طلاق دے دی تھی۔ میں نے رسول اللہﷺکی عدالت میں اس کے خلاف رہائش واخراجات (دوران عدت) کا دعویٰ کردیا لیکن رسول اللہﷺنے مجھے رہائش واخراجات نہیں دلوائے اور مجھے ابن ام مکتوم کے ہاں عدت گزارنے کا حکم دیا۔