سنن النسائي - حدیث 3576

كِتَابُ الطَّلَاقِ الرُّخْصَةُ فِي خُرُوجِ الْمَبْتُوتَةِ مِنْ بَيْتِهَا فِي عِدَّتِهَا لِسُكْنَاهَا صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ قَالَ حَدَّثَنَا حُجَيْنُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّهَا كَانَتْ تَحْتَ أَبِي عَمْرِو بْنِ حَفْصِ بْنِ الْمُغِيرَةِ فَطَلَّقَهَا آخِرَ ثَلَاثِ تَطْلِيقَاتٍ فَزَعَمَتْ فَاطِمَةُ أَنَّهَا جَاءَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَفْتَتْهُ فِي خُرُوجِهَا مِنْ بَيْتِهَا فَأَمَرَهَا أَنْ تَنْتَقِلَ إِلَى ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ الْأَعْمَى فَأَبَى مَرْوَانُ أَنْ يُصَدِّقَ فَاطِمَةَ فِي خُرُوجِ الْمُطَلَّقَةِ مِنْ بَيْتِهَا قَالَ عُرْوَةُ أَنْكَرَتْ عَائِشَةُ ذَلِكَ عَلَى فَاطِمَةَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3576

کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل :۷۰۔ جس عورت کو طلاق بائن ہوچکی ہو‘ وہ دوران عدت اپنے گھر سے کسی دوسری جگہ جاسکتی ہے حضرت فاطمہ بنت قیسؓ فرماتی ہیں کہ میں ابوعمرو بن حفص بن مغیرہ کے نکاح میں تھی۔ انہوں نے مجھے تین میں سے آخری طلاق بھیج دی۔ میں رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور خاوند کے گھر سے منتقل ہونے کے بارے میں پوچھا۔ آپ نے مجھے حضرت ابن مکتوم (جونابینے تھے) کے گھر منتقل ہونے کے لیے فرمایا۔ مروان نے (اپنے دور حکومت میں) حضرت فاطمہ کی اس مسئلے میں تصدیق نہیں کی کہ ایسی مطلقہ خاوند کے گھر میں منتقل ہوسکتی ہے۔ عروہ کہتے ہیں کہ حضرت عائشہؓ نے بھی حضرت فاطمہ کی اس بات کو تسلیم نہیں کیا تھا۔
تشریح : دیکھیے سابقہ حدیث کے حوالہ جات۔ دیکھیے سابقہ حدیث کے حوالہ جات۔