سنن النسائي - حدیث 3574

كِتَابُ الطَّلَاقِ بَاب نَسْخِ مَتَاعِ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا بِمَا فُرِضَ لَهَا مِنْ الْمِيرَاثِ حسن صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ عِكْرِمَةَ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا وَصِيَّةً لِأَزْوَاجِهِمْ مَتَاعًا إِلَى الْحَوْلِ غَيْرَ إِخْرَاجٍ قَالَ نَسَخَتْهَا وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا يَتَرَبَّصْنَ بِأَنْفُسِهِنَّ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا(البقرۃ:234)

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3574

کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل جس عورت کا خاوند فوت ہوجائے‘ اسے اخراجات نہیں ملیں گے کیونکہ اس کے لیے وراثت مقرر کردی گئی ہے حضرت عکرمہ نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان {وَالَّذِیْنَ یُتَوَفَّوْنَ مِنْکُمْ… غَیْرَ اِخْرَاجٍ} ’’جو لوگ قریب المرگ ہوں اور ان کی بیویاں زندہ ہوں تو وہ مرنے سے پہلے اپنی بیویوں کے لیے وصیت کرجائیں کہ انہیں ایک سال تک اخراجات دیے جائیں‘ نیز انہیں گھر سے نہ نکالا جائے۔‘‘ کے بارے میں فرمایا کہ اس آیت کو اس(دوسری آیت نے منسوخ کردیا ہےوَالَّذِیْنَ یُتَوَفَّوْنَ مِنْکُمْ…أَرْبَعَۃَ أَشْہُرٍ وَعَشْرًا) جو لوگ فوت ہو جائیں اور ان کی بیویاں زندہ ہوں تو بیویاں چار ماہ دس دن تک اپنے آپ کو(ادھر ادھرجانے‘زیب و زبنت کرنے اور نکاح وغیرہ سے )روک کر رکھیں)