سنن النسائي - حدیث 3554

كِتَابُ الطَّلَاقِ عِدَّةُ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا صحيح أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً وَلَمْ يَفْرِضْ لَهَا صَدَاقًا وَلَمْ يَدْخُلْ بِهَا حَتَّى مَاتَ قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ لَهَا مِثْلُ صَدَاقِ نِسَائِهَا لَا وَكْسَ وَلَا شَطَطَ وَعَلَيْهَا الْعِدَّةُ وَلَهَا الْمِيرَاثُ فَقَامَ مَعْقِلُ بْنُ سِنَانٍ الْأَشْجَعِيُّ فَقَالَ قَضَى فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَرْوَعَ بِنْتِ وَاشِقٍ امْرَأَةٍ مِنَّا مِثْلَ مَا قَضَيْتَ فَفَرِحَ ابْنُ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3554

کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل اس عورت کی عدت جس کا خاوند اسے گھر بسائے بغیر فوت ہو گیا حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے ایک آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جس نے ایک عورت سے شادی کی‘ مہر مقرر نہیں کیا اور اس جماع بھی نہیں کیا کہ مرگیا۔ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کو اس جیسی دوسری عوتوں کی طرح مہر ملے گا‘ نہ کم نہ زیادہ‘ اسے عدت وفات بھی گزارنی ہوگی اور اسے وراثت بھی ملے گی۔ اتنے میں حضرت معقل بن سنان اشجعی رضی اللہ عنہ اٹھے اور فرمانے لگے: رسول اللہﷺ نے ہماری ایک عورت بروع بنت واشق کے بارے میں آپ کے فیصلے جیسا فیصلہ فرمایا تھا۔ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ یہ سن کر بہت خوش ہوئے۔
تشریح : باوجود جماع نہ ہونے کے وہ مکمل بیوی شمار ہوگی کیونکہ نکاح ہوچکا ہے۔ مہر کا مقرر نہ ہونا نکاح کے منافی نہیں‘ لبتہ مہر کی نفی نہیں ہونی چاہیے۔ (مزید تفصیل کے لیے دیکھیے‘ حدیث:۳۳۵۶) باوجود جماع نہ ہونے کے وہ مکمل بیوی شمار ہوگی کیونکہ نکاح ہوچکا ہے۔ مہر کا مقرر نہ ہونا نکاح کے منافی نہیں‘ لبتہ مہر کی نفی نہیں ہونی چاہیے۔ (مزید تفصیل کے لیے دیکھیے‘ حدیث:۳۳۵۶)