كِتَابُ الطَّلَاقِ بَاب عِدَّةِ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا صحيح أَخْبَرَنَا حُسَيْنُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ قَالَ أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ يَسَارٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ كُنْتُ أَنَا وَابْنُ عَبَّاسٍ وَأَبُو هُرَيْرَةَ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ إِذَا وَضَعَتْ الْمَرْأَةُ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا فَإِنَّ عِدَّتَهَا آخِرُ الْأَجَلَيْنِ فَقَالَ أَبُو سَلَمَةَ فَبَعَثْنَا كُرَيْبًا إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ يَسْأَلُهَا عَنْ ذَلِكَ فَجَاءَنَا مِنْ عِنْدِهَا أَنَّ سُبَيْعَةَ تُوُفِّيَ عَنْهَا زَوْجُهَا فَوَضَعَتْ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِأَيَّامٍ فَأَمَرَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَتَزَوَّجَ
کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل جس عورت کا خاوند فوت ہوجائے‘ اس کی عدت حضرت ابوسلمہ بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں کہ میں‘ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ اکٹھے بیٹھے تھے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرمانے لگے: جب کوئی عورت اپنے خاوند کی وفات کے بعد بچہ جن دے تو اس کی عدت دونوں میں سے آخری ہے۔ حضرت ابوسلمہ نے کہا: ہم نے حضرت کریب کو حضرت ام سلمہؓ کے پاس اس کے بارے میں پوچھنے کے لیے بھیجا۔ چنانچہ وہ ان کے پاس سے ہو کر ہمارے پاس یہ خبر لائے کہ سبیعہ کا خاوند فوت ہوگیا تھا اور اس نے خاوند کی وفات کے چند دن بعد بچہ جن دیا۔ رسول اللہﷺ نے اسے نکاح کرنے کی اجازت دے دی۔