كِتَابُ الطَّلَاقِ بَاب عِدَّةِ الْحَامِلِ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَحْيَى عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ وَابْنَ عَبَّاسٍ وَأَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ تَذَاكَرُوا عِدَّةَ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا تَضَعُ عِنْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ تَعْتَدُّ آخِرَ الْأَجَلَيْنِ وَقَالَ أَبُو سَلَمَةَ بَلْ تَحِلُّ حِينَ تَضَعُ فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ أَنَا مَعَ ابْنِ أَخِي فَأَرْسَلُوا إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ وَضَعَتْ سُبَيْعَةُ الْأَسْلَمِيَّةُ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِيَسِيرٍ فَاسْتَفْتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَهَا أَنْ تَتَزَوَّجَ
کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل حاملہ عورت کی عدت جس کا خاوند فوت ہوجائے حضرت سلیمان بن یسار سے روایت ہے کہ حضرت ابوہریرہ اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ ‘ نیز حضرت ابوسلمہ بن عبدالرحمن نے اس عورت کی عدت کا تذکرہ فرمایا جس کا خاوند فوت ہوگیا ہو اور وہ وفات سے تھوڑا عرصہ بعد بچہ جن دے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ دونوں میں سے آخری عدت گزارے۔ حضرت ابوسلمہ نے فرمایا: بلکہ بچہ پیدا ہونے سے اس کی عدت ختم ہوجائے گی۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اپنے بھتیجے کے ساتھ ہوں۔ پھر انہوں نے نبیﷺ کی زوجئہ محترمہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہ کے پاس پیغام بھیجا تو انہوں نے فرمایا: سبیعہ اسلمیہ نے اپنے خاوند کی وفات سے تھوڑا عرصہ بعد بچہ جن دیا تھا‘ پھر اس نے رسول اللہﷺ سے پوچھا تو آپ نے اسے نکاح کی اجازت مرحمت فرمادی۔