سنن النسائي - حدیث 354

كِتَابُ الْحَيْضِ وَالِاسْتِحَاضَةِ الْمَرْأَةُ يَكُونُ لَهَا أَيَّامٌ مَعْلُومَةٌ تَحِيضُهَا كُلَّ شَهْرٍ صحيح أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ قَالَ أَخْبَرَنِي عَنْ نَافِعٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ سَأَلَتْ امْرَأَةٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ إِنِّي أُسْتَحَاضُ فَلَا أَطْهُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلَاةَ قَالَ لَا وَلَكِنْ دَعِي قَدْرَ تِلْكَ الْأَيَّامِ وَاللَّيَالِي الَّتِي كُنْتِ تَحِيضِينَ فِيهَا ثُمَّ اغْتَسِلِي وَاسْتَثْفِرِي وَصَلِّي

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 354

کتاب: حیض اور استحاضےسےمتعلق احکام و مسائل جس مستحاضہ عورت کو اپنے حیض کے دن معلوم ہوں‘وہ ہر مہینے انھی کو حیض سمجھے حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، فرماتی ہیں کہ ایک عورت نے بنی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: تحقیق مجھے خون آتا رہتا ہے، اس لیے میں کبھی پاک نہیں ہوتی، تو کیا میں مستقل نماز چھوڑ دوں؟ آپ نے فرمایا: ’’نہیں، بلکہ تم صرف اتنے دن رات نماز چھوڑو جن دنوں میں تمھیں حیض آیا کرتا تھا، پھر غسل کرکے لنگوٹ باندھ لو اور نماز شروع کر دو۔‘‘
تشریح : دیکھیے، حدیث: ۲۰۹ اور اس کے فوائد و مسائل۔ دیکھیے، حدیث: ۲۰۹ اور اس کے فوائد و مسائل۔