سنن النسائي - حدیث 353

كِتَابُ الْحَيْضِ وَالِاسْتِحَاضَةِ الْمَرْأَةُ يَكُونُ لَهَا أَيَّامٌ مَعْلُومَةٌ تَحِيضُهَا كُلَّ شَهْرٍ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ إِنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ سَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الدَّمِ فَقَالَتْ عَائِشَةُ رَأَيْتُ مِرْكَنَهَا مَلْآنَ دَمًا فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْكُثِي قَدْرَ مَا كَانَتْ تَحْبِسُكِ حَيْضَتُكِ ثُمَّ اغْتَسِلِي أَخْبَرَنَا بِهِ قُتَيْبَةُ مَرَّةً أُخْرَى وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ جَعْفَرَ بْنَ رَبِيعَةَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 353

کتاب: حیض اور استحاضےسےمتعلق احکام و مسائل جس مستحاضہ عورت کو اپنے حیض کے دن معلوم ہوں‘وہ ہر مہینے انھی کو حیض سمجھے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ فرماتی ہیں کہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے استحاضے کے خون کے بارے میں پوچھا۔ اور حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے ان کا ٹب خون آلود پانی سے بھرا دیکھا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ’’جتنے دن تمھیں پہلے حیض آیا کرتا تھا اتنے دن نماز وغیرہ سےرک جائو، پھر غسل کرکے نماز پaھو۔‘‘ (امام نسائی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ہمیں قتیبہ نے دوبارہ یہ حدیث بیان کی تو (یزید بن ابی حبیب اور عراک بن مالک کے درمیان) جعفر بن ربیعہ کا ذکر نہیں کیا۔
تشریح : فوائد و مسائل کے لیے دیکھیے اسی کتاب کا ابتدائیہ۔ فوائد و مسائل کے لیے دیکھیے اسی کتاب کا ابتدائیہ۔