سنن النسائي - حدیث 352

كِتَابُ الْحَيْضِ وَالِاسْتِحَاضَةِ ذِكْرُ الِاسْتِحَاضَةِ وَإِقْبَالُ الدَّمِ وَإِدْبَارُهُ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ اسْتَفْتَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ بِنْتُ جَحْشٍ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُسْتَحَاضُ فَقَالَ إِنَّ ذَلِكَ عِرْقٌ فَاغْتَسِلِي ثُمَّ صَلِّي فَكَانَتْ تَغْتَسِلُ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 352

کتاب: حیض اور استحاضےسےمتعلق احکام و مسائل استحاضے کا ذکر اور خون حیض کی ابتدا اور انتہا کا بیان حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، فرماتی ہیں: ام حبیبہ بنت جحش رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ پوچھا: اے اللہ کے رسول! تحقیق مجھے استحاضے کا خون آتا ہے، تو آپ نے فرمایا: ’’یہ ایک رگ ہے، لہٰذا حیض ختم ہونے کے بعد غسل کرکے نماز پڑھا کرو۔‘‘ تو وہ ہر نماز کے لیے غسل کیا کرتی تھیں۔