سنن النسائي - حدیث 3507

كِتَابُ الطَّلَاقِ بَاب نَفْيِ الْوَلَدِ بِاللِّعَانِ وَإِلْحَاقِهِ بِأُمِّهِ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ لَاعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ رَجُلٍ وَامْرَأَتِهِ وَفَرَّقَ بَيْنَهُمَا وَأَلْحَقَ الْوَلَدَ بِالْأُمِّ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3507

کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل لعان کے ساتھ متنازعہ بچے کی نفی ہوجائے گی اور وہ ماں کو مل جائے گا حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ایک خاوند بیوی میں لعان کروایا‘ پھر انہیں جدا کردیا اور بچہ ماں کو دے دیا۔
تشریح : کیونکہ بچے ہی کا تو جھگڑا تھا۔ خاوند نفی کرتا تھا کہ میرا نہیں۔ ماں تو نفی کرہی نہیں سکتی‘ لہٰذا اسی کو دیں گے۔ اور وہ ماں کی طرف ہی منسوب ہوگا کیونکہ خاوند تو نفی کررہا ہے اور زانی سے نسب ثابت نہیں ہوسکتا۔ کیونکہ بچے ہی کا تو جھگڑا تھا۔ خاوند نفی کرتا تھا کہ میرا نہیں۔ ماں تو نفی کرہی نہیں سکتی‘ لہٰذا اسی کو دیں گے۔ اور وہ ماں کی طرف ہی منسوب ہوگا کیونکہ خاوند تو نفی کررہا ہے اور زانی سے نسب ثابت نہیں ہوسکتا۔