كِتَابُ الطَّلَاقِ بَاب الْأَمْرِ بِوَضْعِ الْيَدِ عَلَى فِي الْمُتَلَاعِنَيْنِ عِنْدَ الْخَامِسَةِ صحيح أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ رَجُلًا حِينَ أَمَرَ الْمُتَلَاعِنَيْنِ أَنْ يَتَلَاعَنَا أَنْ يَضَعَ يَدَهُ عِنْدَ الْخَامِسَةِ عَلَى فِيهِ وَقَالَ إِنَّهَا مُوجِبَةٌ
کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل
پانچویں قسم اٹھانے وقت لعان کرنے والوں کے منہ پر ہاتھ رکھ دینا چاہیے
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے جب لعان کرنے والوں کو لعان کا حکم دیا تو ایک آدمی سے فرمایا کہ پانچویں قسم کے وقت اس کے منہ پر ہاتھ رکھ دینا اور فرمایا: ’’یہ (عذاب کو) واجب کردے گی۔‘‘
تشریح :
پانچویں قسم سے پہلے تو رجوع کا امکان ہے‘ پانچویں کے بعد رجوع ممکن نہیں‘ پھر ان کا معاملہ اللہ کے سپرد ہے‘ اس لیے اس کے منہ پر ہاتھ رکھا جائے اگر وہ جھوٹا (یا جھوٹیٌ) ہے تو باز آجائے۔ عورت کے منہ پر عورت ہاتھ رکھے گی