سنن النسائي - حدیث 350

كِتَابُ الْحَيْضِ وَالِاسْتِحَاضَةِ ذِكْرُ الِاسْتِحَاضَةِ وَإِقْبَالُ الدَّمِ وَإِدْبَارُهُ صحيح أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ يَزِيدَ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ ابْنُ سَمَاعَةَ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ قَالَ أَخْبَرَنِي هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ عُرْوَةَ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ قَيْسٍ مِنْ بَنِي أَسَدِ قُرَيْشٍ أَنَّهَا أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَتْ أَنَّهَا تُسْتَحَاضُ فَزَعَمَتْ أَنَّهُ قَالَ لَهَا إِنَّمَا ذَلِكَ عِرْقٌ فَإِذَا أَقْبَلَتْ الْحَيْضَةُ فَدَعِي الصَّلَاةَ وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْتَسِلِي وَاغْسِلِي عَنْكِ الدَّمَ ثُمَّ صَلِّي

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 350

کتاب: حیض اور استحاضےسےمتعلق احکام و مسائل استحاضے کا ذکر اور خون حیض کی ابتدا اور انتہا کا بیان حضرت فاطمہ بت قیس رضی اللہ عنہا جو کہ قریش کی شاخ بنو اسد سے تعلق رکھتی تھیں، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور بتایا کہ اس (فاطمہ) کو استحاضے کا خون آتا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’یہ تو ایک رگ کا خون ہے۔ جب حیض کا خون آنے لگے تو نماز چھوڑ دو اور جب ختم ہو جائے تو اپنے (جسم) سے خون دھو لو اور نہا کر نماز پڑھ لیا کرو۔‘‘