سنن النسائي - حدیث 3494

كِتَابُ الطَّلَاقِ بَاب مَا جَاءَ فِي الْخَلْعِ صحيح الإسناد أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى قَالَ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ أَبِي حَفْصَةَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ امْرَأَتِي لَا تَمْنَعُ يَدَ لَامِسٍ فَقَالَ غَرِّبْهَا إِنْ شِئْتَ قَالَ إِنِّي أَخَافُ أَنْ تَتَّبِعَهَا نَفْسِي قَالَ اسْتَمْتِعْ بِهَا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3494

کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل عورت کا خاوند سے خلع لینا حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبیﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا ور کہنے لگا: میری بیوی کسی چھونے والے کا ہاتھ نہیں روکتی۔ آپ نے فرمایا: ’’اگر تو چاہے تو اسے طلاق دے دے۔‘‘ وہ کہنے لگا: مجھے خطرہ ہے کہ میرا دل اس کا پیچھا نہیں چھوڑے گا۔ آپ نے فرمایا: ’’پھر اس سے فائدہ اٹھاتا رہ۔‘‘ تفصیل کے لیے دیکھیے حدیث نمبر 3231۔