سنن النسائي - حدیث 3486

كِتَابُ الطَّلَاقِ بَاب الْإِيلَاءِ صحيح الإسناد أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسٍ قَالَ آلَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ نِسَائِهِ شَهْرًا فِي مَشْرَبَةٍ لَهُ فَمَكَثَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ لَيْلَةً ثُمَّ نَزَلَ فَقِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَيْسَ آلَيْتَ عَلَى شَهْرٍ قَالَ الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3486

کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل ایلا کے مسائل حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺنے اپنی بیویوں سے ایک ماہ تک الگ رہنے کی قسم کھالی اور اپنے چوبارے میں جاٹھہرے۔ چنانچہ آپ انتیس راتیں ٹھہرے رہے۔ پھر آپ اترآئے۔ آپ سے کہا گیا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ نے ایک ماہ کی قسم نہیں کھا ء تھی؟ آپ نے فرمایا: ’’مہینہ انتیس کا بھی ہوتا ہے۔‘‘