سنن النسائي - حدیث 3475

كِتَابُ الطَّلَاقِ بَاب فِي الْمُخَيَّرَةِ تَخْتَارُ زَوْجَهَا صحيح أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الضَّعِيفُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ مُسْلِمٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ خَيَّرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاخْتَرْنَاهُ فَلَمْ يَعُدَّهَا عَلَيْنَا شَيْئًا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3475

کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل جس عورت کو طلاق کا اختیار دیا جائے اور وہ اپنے خاوند ہی کو پسند کرے تو؟ حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ ہمیں رسول اللہﷺ نے طلاق لینے کا اختیار دیا تھا۔ ہم سب نے (طلاق کے بجائے) آپ کو پسند کیا۔ چنانچہ آپ نے اس عمل کو ہمارے خلاف طلاق شمار نہیں فرمایا۔
تشریح : یہی بات صحیح ہے کہ صرف طلاق کا اختیار دینے سے طلاق واقع نہیں ہوتی جب تک عورت طلاق پسند نہ کرے۔ یہی بات صحیح ہے کہ صرف طلاق کا اختیار دینے سے طلاق واقع نہیں ہوتی جب تک عورت طلاق پسند نہ کرے۔