سنن النسائي - حدیث 3465

كِتَابُ الطَّلَاقِ بَاب مَنْ طَلَّقَ فِي نَفْسِهِ صحيح أَخْبَرَنِي مُوسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ الْجُعْفِيُّ عَنْ زَائِدَةَ عَنْ شَيْبَانَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى تَجَاوَزَ لِأُمَّتِي عَمَّا حَدَّثَتْ بِهِ أَنْفُسَهَا مَا لَمْ تَكَلَّمْ أَوْ تَعْمَلْ بِهِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3465

کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل جو آدمی اپنے دل میں طلاق دیتا رہے؟ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ نے میری امت کو دلی وساوس اور وقتی خیالات معاف فرمادیے ہیں جب تک وہ ان کو زبان پر نہ لائیں یا ان پر عمل نہ کریں۔‘‘