سنن النسائي - حدیث 3464

كِتَابُ الطَّلَاقِ بَاب مَنْ طَلَّقَ فِي نَفْسِهِ صحيح أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ تَجَاوَزَ لِأُمَّتِي مَا وَسْوَسَتْ بِهِ وَحَدَّثَتْ بِهِ أَنْفُسَهَا مَا لَمْ تَعْمَلْ أَوْ تَتَكَلَّمْ بِهِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3464

کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل جو آدمی اپنے دل میں طلاق دیتا رہے؟ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ نے میری امت کو وسوسے اور دلی خیالات معاف کردیے ہیں جب تک وہ ان پر عمل نہ کریں یا زبان پر نہ لائیں۔‘‘
تشریح : (۱) جن باتوں کا تعلق ہی دل سے ہے‘ مثلاً اعتقادات‘ ایمان اور کفر وغیرہ‘ ان پر مؤاخذہ یا ثواب ہوگا‘ خواہ وہ دل ہی میں رہیں۔ یہاں صرف وسوسے اور خیالات مراد ہیں جو وقتی طور پر دل میں آتے ہیں اور نکل جاتے ہیں‘ نہ کہ ایمان وکفر ونفاق وغیرہ جو دل میں جاگزیں ہوتے ہیں۔ (۲) یہ امت محمدیہ کا خاصہ ہے۔ باقی امتوں پر اس کا بھی محاسبہ ہوتا تھا۔ اس سے محمدیہ کی فضیلت معلوم ہوتی ہے۔ عَلٰی صَاحِبِھَا الصَّلاَۃُ وَالتَّسْلِیْمُ۔ (۱) جن باتوں کا تعلق ہی دل سے ہے‘ مثلاً اعتقادات‘ ایمان اور کفر وغیرہ‘ ان پر مؤاخذہ یا ثواب ہوگا‘ خواہ وہ دل ہی میں رہیں۔ یہاں صرف وسوسے اور خیالات مراد ہیں جو وقتی طور پر دل میں آتے ہیں اور نکل جاتے ہیں‘ نہ کہ ایمان وکفر ونفاق وغیرہ جو دل میں جاگزیں ہوتے ہیں۔ (۲) یہ امت محمدیہ کا خاصہ ہے۔ باقی امتوں پر اس کا بھی محاسبہ ہوتا تھا۔ اس سے محمدیہ کی فضیلت معلوم ہوتی ہے۔ عَلٰی صَاحِبِھَا الصَّلاَۃُ وَالتَّسْلِیْمُ۔