سنن النسائي - حدیث 3463

كِتَابُ الطَّلَاقِ بَاب مَنْ طَلَّقَ فِي نَفْسِهِ صحيح أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَسَنِ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَّامٍ قَالَا حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى تَجَاوَزَ عَنْ أُمَّتِي كُلَّ شَيْءٍ حَدَّثَتْ بِهِ أَنْفُسَهَا مَا لَمْ تَكَلَّمْ بِهِ أَوْ تَعْمَلْ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3463

کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل جو آدمی اپنے دل میں طلاق دیتا رہے؟ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ نے میری امت کو وہ باتیں معاف فرمادی ہیں جو وہ اپنے دل میں کرتے ہیں‘ جب تک وہ زبان پر نہ لائیں یا ان پر عمل نہ کریں۔‘‘
تشریح : اس سے مراد محض شیطانی وسوسے اور گناہ کے خیالات ہیں جیسا کہ اگلی حدیث میں اس کی وضاحت ہے۔ اس سے مراد محض شیطانی وسوسے اور گناہ کے خیالات ہیں جیسا کہ اگلی حدیث میں اس کی وضاحت ہے۔