سنن النسائي - حدیث 3460

كِتَابُ الطَّلَاقِ بَاب مَتَى يَقَعُ طَلَاقُ الصَّبِيِّ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ عَطِيَّةَ الْقُرَظِيِّ قَالَ كُنْتُ يَوْمَ حُكْمِ سَعْدٍ فِي بَنِي قُرَيْظَةَ غُلَامًا فَشَكُّوا فِيَّ فَلَمْ يَجِدُونِي أَنْبَتُّ فَاسْتُبْقِيتُ فَهَا أَنَا ذَا بَيْنَ أَظْهُرِكُمْ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3460

کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل بچے کی طلاق کب واقع ہوگی؟ حضرت عطیہ قرظی سے مروی ہے کہ جن دنوں حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے بنوقریضہ کے بارے میں فیصلہ سنایا‘ میں بچہ تھا۔ انہیں میرے بارے میں شک ہوا (کہ بالغ ہے یا نابالغ) لیکن جب مجھے دیکھا تو میرے شرم گاہ کے بال نہیں اجگے تھے تو مجھے چھوڑ دیا گیا۔ دیکھ لو اب میں تمہارے درمیان موجود ہوں۔