سنن النسائي - حدیث 3437

كِتَابُ الطَّلَاقِ الطَّلَاقُ لِلَّتِي تَنْكِحُ زَوْجًا ثُمَّ لَا يَدْخُلُ بِهَا صحيح أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ اللَّيْثِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ حَدَّثَنِي أَيُّوبُ بْنُ مُوسَى عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ جَاءَتْ امْرَأَةُ رِفَاعَةَ الْقُرَظِيِّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي نَكَحْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الزَّبِيرِ وَاللَّهِ مَا مَعَهُ إِلَّا مِثْلُ هَذِهِ الْهُدْبَةِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَلَّكِ تُرِيدِينَ أَنْ تَرْجِعِي إِلَى رِفَاعَةَ لَا حَتَّى يَذُوقَ عُسَيْلَتَكِ وَتَذُوقِي عُسَيْلَتَهُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3437

کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل تین طلاقوں والی عورت کسی شخص سے نکاح کرے اور دخول کے بغیر اسے طلاق ہوجائے؟ حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ حضرت رفاعہ قرظی رضی اللہ عنہ کی (سابقہ) بیوی رسول اللہﷺ کے پاس آئی اور کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے (رفاعہ کے تین طلاقیں دینے کے بعد) عبدالرحمن بن زبیر سے نکاح کیا ہے۔ اللہ کی قسم! اس کے پاس تو صرف کپڑے کے ان بنے اس کنارے کی طرح ہے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’شاید تو دوبارہ رفاعہ کے نکاح میں جانا چاہتی ہے؟ ہرگز نہیں (جاسکتی) حتی کہ وہ تجھ سے لذت جماع حاصل کرے اور تو اس سے۔‘‘
تشریح : تفصیل کے لیے دیکھیے ح نمبر 3285۔ تفصیل کے لیے دیکھیے ح نمبر 3285۔