سنن النسائي - حدیث 3433
كِتَابُ الطَّلَاقِ بَاب الرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سَلَمَةَ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُطَلَّقَةُ ثَلَاثًا لَيْسَ لَهَا سُكْنَى وَلَا نَفَقَةٌ
ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3433
کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل
تین طلاقیں اکٹھی دینے کی رخصت
حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: ’’جس عورت کو تین طلاقیں ہوچکی ہوں اسے دوران عدت میں خرچہ ورہائش نہیں ملیں گے۔‘‘
تشریح :
اس روایت میں بھی تین طلاقیں اکٹھی دینے کا ذکر نہیں ہے‘ لہٰذا اس کا باب سے کوئی تعلق نہیں۔
اس روایت میں بھی تین طلاقیں اکٹھی دینے کا ذکر نہیں ہے‘ لہٰذا اس کا باب سے کوئی تعلق نہیں۔