كِتَابُ الطَّلَاقِ بَاب الطَّلَاقِ لِغَيْرِ الْعِدَّةِ صحيح أَخْبَرَنِي زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ قَالَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُو بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ فَرَدَّهَا عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى طَلَّقَهَا وَهِيَ طَاهِرٌ
کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل
غلط وقت کی طلاق(کا حکم)
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ انہوں نے اپنی بیوی کو حیض کی حالت میں طلاق دے دی تھی۔ رسول اللہﷺ نے ان کی بیوی کو ان کی طرف لوٹا دیا حتیٰ کہ انہوں نے اسے طہر کی حالت میں طلاق دی۔
تشریح :
’’لوٹا دیا‘‘ یعنی اس طلاق کو شرعاً درست نہ سمجھا اور رجوع کا حکم دیا۔ یہ مطلب نہیں کہ اس طلاق کو معتبر نہ سمجھا یا اسے شمار نہ فرمایا جیسا کہ بعض لوگو ںنے استدلال کیا ہے۔
’’لوٹا دیا‘‘ یعنی اس طلاق کو شرعاً درست نہ سمجھا اور رجوع کا حکم دیا۔ یہ مطلب نہیں کہ اس طلاق کو معتبر نہ سمجھا یا اسے شمار نہ فرمایا جیسا کہ بعض لوگو ںنے استدلال کیا ہے۔