سنن النسائي - حدیث 3425

كِتَابُ الطَّلَاقِ بَاب مَا يَفْعَلُ إِذَا طَلَّقَ تَطْلِيقَةً وَهِيَ حَائِضٌ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ قَالَ سَمِعْتُ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ تَطْلِيقَةً فَانْطَلَقَ عُمَرُ فَأَخْبَرَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذَلِكَ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْ عَبْدَ اللَّهِ فَلْيُرَاجِعْهَا فَإِذَا اغْتَسَلَتْ فَلْيَتْرُكْهَا حَتَّى تَحِيضَ فَإِذَا اغْتَسَلَتْ مِنْ حَيْضَتِهَا الْأُخْرَى فَلَا يَمَسَّهَا حَتَّى يُطَلِّقَهَا فَإِنْ شَاءَ أَنْ يُمْسِكَهَا فَلْيُمْسِكْهَا فَإِنَّهَا الْعِدَّةُ الَّتِي أَمَرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ تُطَلَّقَ لَهَا النِّسَاءُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3425

کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل حیض کی حالت میں طلاق دے بیٹھے تو کیا کرے؟ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنی بیوی کو حیض کی حالت میں طلاق دے دی۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نبیﷺ کے پاس گئے اور آپ کو اس کی اطلاع کی۔ نبیﷺ نے انہیں فرمایا: ’’عبداللہ سے کہو اس سے رجوع کرے۔ جب وہ غسل حیض کرے تو اسے اس کی حالت پر رہنے دے حتیٰ کہ اسے دوسرا حیض آئے‘ پھر جب وہ دوسرے حیض سے پاک ہو کر غسل کرے تو وہ اس سے جماع نہ کرے‘ پھر چاہے تو طلاق دے دے اور چاہے تو اپنے نکاح میں رکھے۔ یہ ہے وہ صحیح وقت جس میں اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو طلاق دینے کاحکم دیا ہے۔‘‘
تشریح : (۱) متعلقہ مسئلہ تو پیچھے واضح ہوچکا ہے کہ حیض کی طلاق سے رجوع ضروری ہے‘ پھر دوسرا حیض آئے اور عورت پاک ہو کر غسل کرے تو بغیر جماع کیے اسے طلاق دے سکتا ہے۔ (۲) ’’اس کی حالت پر رہنے دے‘‘ یعنی اسے طلاق نہ دے۔ (۱) متعلقہ مسئلہ تو پیچھے واضح ہوچکا ہے کہ حیض کی طلاق سے رجوع ضروری ہے‘ پھر دوسرا حیض آئے اور عورت پاک ہو کر غسل کرے تو بغیر جماع کیے اسے طلاق دے سکتا ہے۔ (۲) ’’اس کی حالت پر رہنے دے‘‘ یعنی اسے طلاق نہ دے۔