سنن النسائي - حدیث 342

كِتَابُ الْمِيَاهِ بَاب سُؤْرِ الْحَائِضِ صحيح أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ كُنْتُ أَتَعَرَّقُ الْعَرْقَ فَيَضَعُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاهُ حَيْثُ وَضَعْتُهُ وَأَنَا حَائِضٌ وَكُنْتُ أَشْرَبُ مِنْ الْإِنَاءِ فَيَضَعُ فَاهُ حَيْثُ وَضَعْتُ وَأَنَا حَائِضٌ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 342

کتاب: پانی کی مختلف اقسام سے متعلق احکام و مسائل حیض والی عورت کا جوٹھا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، فرماتی ہیں: بسا اوقات میں ایک ہڈی سے گوشت نوچتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا دہن مبارک وہیں رکھتے جہاں میں نے رکھا تھا، حالانکہ میں حیض کی حالت میں ہوتی تھی۔ اسی طرح میں برتن سے پانی پیتی تو آپ اپنا منہ مبارک وہیں رکھتے جہاں میں نے اپنا منہ رکھا تھا، حالانکہ میں حیض کی حالت میں ہوتی تھی۔
تشریح : دیکھیے، حدیث: ۷۰ اور اس کے فوائد و مسائل۔ دیکھیے، حدیث: ۷۰ اور اس کے فوائد و مسائل۔