سنن النسائي - حدیث 3419

كِتَابُ الطَّلَاقِ بَاب وَقْتِ الطَّلَاقِ لِلْعِدَّةِ الَّتِي أَمَرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلّ أَنْ تُطَلَّقَ لَهَا النِّسَاءُ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ أَنْبَأَنَا ابْنُ الْقَاسِمِ عَنْ مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا ثُمَّ لِيُمْسِكْهَا حَتَّى تَطْهُرَ ثُمَّ تَحِيضَ ثُمَّ تَطْهُرَ ثُمَّ إِنْ شَاءَ أَمْسَكَ بَعْدُ وَإِنْ شَاءَ طَلَّقَ قَبْلَ أَنْ يَمَسَّ فَتِلْكَ الْعِدَّةُ الَّتِي أَمَرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ تُطَلَّقَ لَهَا النِّسَاءُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3419

کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل اس عدت میں طلاق دینے کا وقت جو اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو طلاق دینے کے لیے مقرر فرمائی ہے۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ انہوں نے رسول اللہﷺ کے زمانے میں اپنی بیوی کو حیض کی حالت میں طلاق دے دی تھی۔ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں رسول اللہﷺ سے پوچھا تو رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’اسے کہو کہ اس سے رجوع کرے‘ پھر اسے اپنے پاس رکھے حتیٰ کہ وہ پاک ہو‘ پھر اسے حیض آئے‘ پھر وہ پاک ہو۔ اب اس کے بعد اگر وہ چاہے تو اسے رکھے اور چاہے تو جماع سے پہلے طلاق دے دے۔ یہ صحیح وقت ہے جو اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو طلاق دینے کے لیے مقرر فرمایا ہے۔‘‘