سنن النسائي - حدیث 3404

كِتَابُ عِشْرَةِ النِّسَاءِ حُبُّ الرَّجُلِ بَعْضَ نِسَائِهِ أَكْثَرَ مِنْ بَعْضٍ ضعيف الإسناد حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ عَنْ عَبْدَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ صَالِحِ بْنِ رَبِيعَةَ بْنِ هُدَيْرٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ أَوْحَى اللَّهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا مَعَهُ فَقُمْتُ فَأَجَفْتُ الْبَابَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ فَلَمَّا رُفِّهَ عَنْهُ قَالَ لِي يَا عَائِشَةُ إِنَّ جِبْرِيلَ يُقْرِئُكِ السَّلَامَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3404

کتاب: عورتوں کے ساتھ حسن سلوک کا بیان آدمی کا اپنی کسی ایک بیوی کو دوسری سے زیادہ چاہنا حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ ایک دفعہ اللہ تعالیٰ نے نبیﷺکی طرف وحی نازل فرمائی۔ میں بھی آپ کے ساتھ تھی۔ میں اٹھ گئی اور درمیان والا دروازہ بندکردیا۔ جب آپ سے وحی کی شدت دور ہوئی تو آپ نے فرمایا: ’اے عائشہ! جبریل تجھے سلام کہہ رہے ہیں۔‘‘