سنن النسائي - حدیث 3397

كِتَابُ عِشْرَةِ النِّسَاءِ حُبُّ الرَّجُلِ بَعْضَ نِسَائِهِ أَكْثَرَ مِنْ بَعْضٍ صحيح الإسناد أَخْبَرَنِي عِمْرَانُ بْنُ بَكَّارٍ الْحِمْصِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ أَنْبَأَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ فَذَكَرَتْ نَحْوَهُ وَقَالَتْ أَرْسَلَ أَزْوَاجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَيْنَبَ فَاسْتَأْذَنَتْ فَأَذِنَ لَهَا فَدَخَلَتْ فَقَالَتْ نَحْوَهُ خَالَفَهُمَا مَعْمَرٌ رَوَاهُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3397

کتاب: عورتوں کے ساتھ حسن سلوک کا بیان آدمی کا اپنی کسی ایک بیوی کو دوسری سے زیادہ چاہنا حضرت عائشہؓ سے اس سے ملتی جلتی روایت آتی ہے کہ ازواج مطہرات نے جب حضرت زینبؓ کو نبیﷺ کی خدمت میں پہنچا۔ انہوں نے اندر آنے کی اجازت طلب کی۔ آپ نے اجازت دی تو انہوں نے اندر آکر کہا:…الخ۔ معمر نے ان دونوں (صالح اور شعیب) کی مخالفت کی ہے۔ اس نے یہ روایت عن زہری عن عروہ عن عائشہ کی سند سے بیان کی ہے۔
تشریح : معمر‘ صالح اور شعیب تینوں زہری کے شاگرد ہیں مگر اس روایت کو صالح اور شعیب نے عن زہری عن محمد بن عبدالرحمن عن عائشہ کی سند سے بیان کیا ہے جبکہ معمر نے محمد بن عبدالرحمن کے بجائے عروہ کا نام لیا ہے۔ صحیح روایت صالح اور شعیب کی ہے۔ واللہ اعلم۔ معمر‘ صالح اور شعیب تینوں زہری کے شاگرد ہیں مگر اس روایت کو صالح اور شعیب نے عن زہری عن محمد بن عبدالرحمن عن عائشہ کی سند سے بیان کیا ہے جبکہ معمر نے محمد بن عبدالرحمن کے بجائے عروہ کا نام لیا ہے۔ صحیح روایت صالح اور شعیب کی ہے۔ واللہ اعلم۔