سنن النسائي - حدیث 3388

كِتَابُ النِّكَاحِ الْأَنْمَاطُ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَلْ تَزَوَّجْتَ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ هَلْ اتَّخَذْتُمْ أَنْمَاطًا قُلْتُ وَأَنَّى لَنَا أَنْمَاطٌ قَالَ إِنَّهَا سَتَكُونُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3388

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل قالینوں کا بیان حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہﷺ نے مجھ سے فرمایا: ’’تو نے شادی کی ہے؟‘‘ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ فرمایا: ’’کیا تمہارے پاس قالین ہیں؟‘‘ میں نے کہا: ہمارے پاس قالین کہاں؟ آپ نے فرمایا: ’’یقینا عن قریب تمہارے پاس قالین ہوں گے۔‘‘
تشریح : نبیﷺ کی پیش گوئی بہت جلد پوری ہوگئی۔ باب کا یہ مطلب ہوسکتا ہے کہ گھروں میں قالین رکھنا بھی جائز ہے۔ نبیﷺ کی پیش گوئی بہت جلد پوری ہوگئی۔ باب کا یہ مطلب ہوسکتا ہے کہ گھروں میں قالین رکھنا بھی جائز ہے۔