سنن النسائي - حدیث 3374

كِتَابُ النِّكَاحِ دُعَاءُ مَنْ لَمْ يَشْهَدِ التَّزْوِيجَ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَثَرَ صُفْرَةٍ فَقَالَ مَا هَذَا قَالَ تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً عَلَى وَزْنِ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ فَقَالَ بَارَكَ اللَّهُ لَكَ أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3374

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل س شخص کے دعا دینے کا بیان جو نکاح کے موقع پر موجود نہ ہو حضرت انس رضی اللہ عنہ سے راویت ہے کہ رسول اللہﷺنے حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے جسم پر صفرہ (خوشبو) کا نشان دیکھا تو فرمایا: ’’یہ کیا ہے؟‘‘ انہوں نے کہا: میں نے ایک عورت سے سونے کا سکہ نواۃ مہر مقرر کرکے شادی کی ہے۔ آپ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ تیرے لیے (اس نکاح میں) برکت فرمائے۔ ولیمہ ضرور کرنا‘ چاہے ایک بکری کے ساتھ ہی ہو۔‘‘
تشریح : تفصیل کے لیے دیکھیے ح نمبر3353۔ تفصیل کے لیے دیکھیے ح نمبر3353۔