سنن النسائي - حدیث 3372

كِتَابُ النِّكَاحِ إِعْلَانُ النِّكَاحِ بِالصَّوْتِ وَضَرْبِ الدُّفِّ حسن أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَبِي بَلْجٍ قَالَ سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ حَاطِبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ فَصْلَ مَا بَيْنَ الْحَلَالِ وَالْحَرَامِ الصَّوْتُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3372

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل نکاح کا اعلان چرچے اور دَف بجانے کے ساتھ کیاجائے حضرت محمد بن حاطب رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’حلال اور حرام نکاح کے درمیان فرق (اعلاجِ نکاح کی) آواز سے ہوتاہے۔
تشریح : : آواز سے مراد نکاح کا اعلان یا گیت اور دف کی آواز ہے۔ چونکہ خاوند‘ بیوی نے باقی ساری زندگی اکٹھے گزارنی ہے‘ لہٰذا کم از کم محلے والے سب لوگوں کو پتہ چل جانا چاہیے کہ فلاں کا فلاں سے نکاح ہوا ہے تاکہ بعد میں آنے جانے پر کسی کو اعتراض نہ ہو بلکے رشتے کی محبت پیدا ہو۔ : آواز سے مراد نکاح کا اعلان یا گیت اور دف کی آواز ہے۔ چونکہ خاوند‘ بیوی نے باقی ساری زندگی اکٹھے گزارنی ہے‘ لہٰذا کم از کم محلے والے سب لوگوں کو پتہ چل جانا چاہیے کہ فلاں کا فلاں سے نکاح ہوا ہے تاکہ بعد میں آنے جانے پر کسی کو اعتراض نہ ہو بلکے رشتے کی محبت پیدا ہو۔