سنن النسائي - حدیث 3371

كِتَابُ النِّكَاحِ إِعْلَانُ النِّكَاحِ بِالصَّوْتِ وَضَرْبِ الدُّفِّ حسن أَخْبَرَنَا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى قَالَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ أَبِي بَلْجٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصْلُ مَا بَيْنَ الْحَلَالِ وَالْحَرَامِ الدُّفُّ وَالصَّوْتُ فِي النِّكَاحِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3371

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل نکاح کا اعلان چرچے اور دَف بجانے کے ساتھ کیاجائے حضرت محمد بن حاطب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’حلال اور حرام نکاح کے درمیان فرق دف بجانے اور ا علان نکاح کرنے کا ہے۔‘‘
تشریح : حدیث کا مقصد یہ ہے کہ نکاح خفیہ نہ کیا جائے بلکہ اعلانیہ ہو۔ نکاح کے موقع پر بارات کا آنا‘ نکاح کا اجتماع میں ہونا اور نکاح کے گواہوں کا موجود ہونا بھی نکاح کو اعلانیہ بنادیتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نکاح خوشی کا موقع بھی ہے اور خوشی کے وقت بچے اس موقع کی مناسبت سے شادی بیاہ کے گیت گانے اور دف سے خصوصی شغف رکھتے ہیں‘ لہٰذا بچوں کو ایسے موقع پر اس کی اجازت دی جائے کہ وہ دف بجائی اور قومیا گانے گائیں تاکہ نکاح کا اچھی طرح چرچا ہوجائے‘ البتہ یہ ضروری ہے کہ گانے بجانے والے بچے بچیاں ہوں نہ کہ پیشہ ورگانے بجانے والے مدعو کیے جائیں۔ بالغ افراد (مرد ہوں یاعورت) کے لیے گانا بجانا منع ہے۔ دف کے علاوہ دیگر آلات موسیقی کا استعمال حرام ہے۔ دف انتہائی سادہ آلہ ہے۔ آواز بھی ہلکی اور سادہ ہوتی ہے‘ لہٰذا اس کی اجازت ہے۔ ڈھول وغیرہ حرام ہے۔ واللہ اعلم۔ حدیث کا مقصد یہ ہے کہ نکاح خفیہ نہ کیا جائے بلکہ اعلانیہ ہو۔ نکاح کے موقع پر بارات کا آنا‘ نکاح کا اجتماع میں ہونا اور نکاح کے گواہوں کا موجود ہونا بھی نکاح کو اعلانیہ بنادیتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نکاح خوشی کا موقع بھی ہے اور خوشی کے وقت بچے اس موقع کی مناسبت سے شادی بیاہ کے گیت گانے اور دف سے خصوصی شغف رکھتے ہیں‘ لہٰذا بچوں کو ایسے موقع پر اس کی اجازت دی جائے کہ وہ دف بجائی اور قومیا گانے گائیں تاکہ نکاح کا اچھی طرح چرچا ہوجائے‘ البتہ یہ ضروری ہے کہ گانے بجانے والے بچے بچیاں ہوں نہ کہ پیشہ ورگانے بجانے والے مدعو کیے جائیں۔ بالغ افراد (مرد ہوں یاعورت) کے لیے گانا بجانا منع ہے۔ دف کے علاوہ دیگر آلات موسیقی کا استعمال حرام ہے۔ دف انتہائی سادہ آلہ ہے۔ آواز بھی ہلکی اور سادہ ہوتی ہے‘ لہٰذا اس کی اجازت ہے۔ ڈھول وغیرہ حرام ہے۔ واللہ اعلم۔