سنن النسائي - حدیث 3370

كِتَابُ النِّكَاحِ تَحْرِيمُ الْمُتْعَةِ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ الْجُهَنِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَذِنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمُتْعَةِ فَانْطَلَقْتُ أَنَا وَرَجُلٌ إِلَى امْرَأَةٍ مِنْ بَنِي عَامِرٍ فَعَرَضْنَا عَلَيْهَا أَنْفُسَنَا فَقَالَتْ مَا تُعْطِينِي فَقُلْتُ رِدَائِي وَقَالَ صَاحِبِي رِدَائِي وَكَانَ رِدَاءُ صَاحِبِي أَجْوَدَ مِنْ رِدَائِي وَكُنْتُ أَشَبَّ مِنْهُ فَإِذَا نَظَرَتْ إِلَى رِدَاءِ صَاحِبِي أَعْجَبَهَا وَإِذَا نَظَرَتْ إِلَيَّ أَعْجَبْتُهَا ثُمَّ قَالَتْ أَنْتَ وَرِدَاؤُكَ يَكْفِينِي فَمَكَثْتُ مَعَهَا ثَلَاثًا ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ كَانَ عِنْدَهُ مِنْ هَذِهِ النِّسَاءِ اللَّاتِي يَتَمَتَّعُ فَلْيُخَلِّ سَبِيلَهَا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3370

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل متعہ کے حرام ہونے کا بیان حضرت سبرہ جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ (ایک دفعہ) رسول اللہﷺ نے متعے کی اجازت دی تو میں اور ایک دوسرا آدمی قبیلہ بنو عامر کی ایک عورت کے پاس گئے اور اسے متعے کی پیش کش کی۔ وہ کہنے لگی: مجھے کیا دو گے؟ میں نے کہا: اپنی چادر دوں گا۔ میرے ساتھی کی چادر میری چادر سے عمدہ تھی لیکن میں اپنے ساتھی سے زیادہ جوان تھا۔ جب وہ میرے ساتھی کی چادر دیکھتی تو وہ اسے اچھا لگتا اور جب وہ میرے جسم کو دیکھتی تو میں اسے اچھا لگتا۔ بلاآخر وہ کہنے لگی: تو اور تیری چادر میرے لیے ٹھیک ہے۔ میں اس کے ساتھ تین دن رہا۔ پھر رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’جس شخص کے پاس اس قسم کی کوئی عورت ہو جس سے وہ متعہ کررہا ہے تو اسے چھوڑ دے۔‘‘
تشریح : یہ فتح مکہ کا واقعہ ہے۔ خود صاحبِ واقعہ حضـرت قبرہ جہنی رضی اللہ عنہ نے اس بات کی صراحت فرمائی ہے۔ اسی موقع پر رسول اللہﷺ نے فرمایا تھا:] اِنَّ اللّٰہَ قَدْ حَرَّمَ ذٰالِکَ اِلیٰ یَوْمِ الْقِیٰمَۃِ[ یعنی عورتوں کے ساتھ متعہ کرنے کو اللہ تعالیٰ نے قیامت تک حرام کردیا ہے۔ تفصیل کے لیے دیکھیے: (صحیح مسلم‘ النکاح‘ باب نکاح المتعۃ وبیان انہ ابیح ثم نسخ…‘ حدیث: ۱۴۰۶) یہ فتح مکہ کا واقعہ ہے۔ خود صاحبِ واقعہ حضـرت قبرہ جہنی رضی اللہ عنہ نے اس بات کی صراحت فرمائی ہے۔ اسی موقع پر رسول اللہﷺ نے فرمایا تھا:] اِنَّ اللّٰہَ قَدْ حَرَّمَ ذٰالِکَ اِلیٰ یَوْمِ الْقِیٰمَۃِ[ یعنی عورتوں کے ساتھ متعہ کرنے کو اللہ تعالیٰ نے قیامت تک حرام کردیا ہے۔ تفصیل کے لیے دیکھیے: (صحیح مسلم‘ النکاح‘ باب نکاح المتعۃ وبیان انہ ابیح ثم نسخ…‘ حدیث: ۱۴۰۶)