سنن النسائي - حدیث 3368

كِتَابُ النِّكَاحِ تَحْرِيمُ الْمُتْعَةِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ وَاللَّفْظُ لَهُ قَالَ أَنْبَأَنَا ابْنُ الْقَاسِمِ عَنْ مَالِكٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ وَالْحَسَنِ ابْنَيْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ أَبِيهِمَا عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ مُتْعَةِ النِّسَاءِ يَوْمَ خَيْبَرَ وَعَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الْإِنْسِيَّةِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3368

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل متعہ کے حرام ہونے کا بیان حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے غزوئہ خیبر کے دن عورتوں کے ساتھ نکاح متعہ اور اجنسان کے پاس رہنے والے گدھوں کا گوشت کھانے سے منع فرمایا ہے۔
تشریح : فائدہ: گھریلوں گدھوں سے مراد بھی وہ گدھے ہیں جو انسان اپنی ضروریات کے لیے رکھتے ہیں‘ لہٰذا دونوں الفاظ ہم معنی ہیں۔ گدھوں کے بارے میں بھی درست بات یہی ہے کہ وہ بھی ابدی حرام ہیں۔ جمہور اہل علم کا یہی مسلک ہے فائدہ: گھریلوں گدھوں سے مراد بھی وہ گدھے ہیں جو انسان اپنی ضروریات کے لیے رکھتے ہیں‘ لہٰذا دونوں الفاظ ہم معنی ہیں۔ گدھوں کے بارے میں بھی درست بات یہی ہے کہ وہ بھی ابدی حرام ہیں۔ جمہور اہل علم کا یہی مسلک ہے