سنن النسائي - حدیث 3364

كِتَابُ النِّكَاحِ إِحْلَالِ الْفَرْجِ ضعيف أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا عَارِمٌ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي رَجُلٍ وَقَعَ بِجَارِيَةِ امْرَأَتِهِ إِنْ كَانَتْ أَحَلَّتْهَا لَهُ فَأَجْلِدْهُ مِائَةً وَإِنْ لَمْ تَكُنْ أَحَلَّتْهَا لَهُ فَأَرْجُمْهُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3364

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل کسی کے لیے شرم گاہ (بغیر نکاح کے) حلال کرنا؟ حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ایک آدمی کے بارے میں جس نے اپنی بیوی کی لونڈی سے جماع کرلیا تھا‘ فرمایا: ’’اگر تو اس کی بیوی نے لونڈی کو اس کے لیے حلال کیا تھا تو میں اسے کوڑے مارں گا اور اگر اس نے اسے حلال نہیں کیا تھا تو میں اسے رجم کروں گا۔‘‘