سنن النسائي - حدیث 336

كِتَابُ الْمِيَاهِ بَاب سُؤْرِ الْكَلْبِ صحيح أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي رَزِينٍ وَأَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيُرِقْهُ ثُمَّ لِيَغْسِلْهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 336

کتاب: پانی کی مختلف اقسام سے متعلق احکام و مسائل کتے کا جوٹھا(پانی) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کسی کے برتن میں کتا منہ ڈال کر پیے تو اسے چاہیے کہ مشروب کو گرا دے اور برتن کو سات دفعہ دھوئے۔
تشریح : دیکھیے، حدیث: ۶۳، ۶۶ اور ان کے فوائد و مسائل، مزید تفصیل کے لیے اسی کتاب کا ابتدائیہ دیکھیے۔ دیکھیے، حدیث: ۶۳، ۶۶ اور ان کے فوائد و مسائل، مزید تفصیل کے لیے اسی کتاب کا ابتدائیہ دیکھیے۔