سنن النسائي - حدیث 3354

كِتَابُ النِّكَاحِ التَّزْوِيجُ عَلَى نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ صحيح أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُ قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ رَآنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيَّ بَشَاشَةُ الْعُرْسِ فَقُلْتُ تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً مِنْ الْأَنْصَارِ قَالَ كَمْ أَصْدَقْتَهَا قَالَ زِنَةَ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3354

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل سونے کے نواۃ کو مہر مقرر کرنا حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ رسول اللہﷺ نے مجھے دیکھا تو مجھ پر شادی کی خوشی کے آثار تھے۔ (آپ نے پوچھا تو) میںنے کہا: میں نے ایک انصاری عورت سے شادی کرلی ہے۔ آپ نے فرمایا: ’’مہر کتنا دیا؟‘‘ میں نے کہا: سونے کا نواۃ۔