كِتَابُ النِّكَاحِ رَضَاعِ الْكَبِيرِ صحيح أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ قَالَ أَنْبَأَنَا أَيُّوبُ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ سَالِمًا مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ كَانَ مَعَ أَبِي حُذَيْفَةَ وَأَهْلِهِ فِي بَيْتِهِمْ فَأَتَتْ بِنْتُ سُهَيْلٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ إِنَّ سَالِمًا قَدْ بَلَغَ مَا يَبْلُغُ الرِّجَالُ وَعَقَلَ مَا عَقَلُوهُ وَإِنَّهُ يَدْخُلُ عَلَيْنَا وَإِنِّي أَظُنُّ فِي نَفْسِ أَبِي حُذَيْفَةَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْضِعِيهِ تَحْرُمِي عَلَيْهِ فَأَرْضَعْتُهُ فَذَهَبَ الَّذِي فِي نَفْسِ أَبِي حُذَيْفَةَ فَرَجَعْتُ إِلَيْهِ فَقُلْتُ إِنِّي قَدْ أَرْضَعْتُهُ فَذَهَبَ الَّذِي فِي نَفْسِ أَبِي حُذَيْفَةَ
کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل بڑی عمر والے کو دودھ پلانے کا بیان حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ سالم مولیٰ ابی حذیفہ (متبنیٰ ہونے کی وجہ سے) حضرت ابوحذیفہ اور ان کی بیوی کے ساتھ ان کے گھر میں ہی رہتا تھا‘ پھر (ابو حذیفہ کی بیوی سہلہ) بنت سہیلؓ نبیﷺ کے پاس آئی اور کہنے لگی: سالم اب پورا مرد بن گیا ہے اور وہ مردوں والی (مخصوص) باتیں سمجھنے لگا ہے۔ وہ ہمارے پاس (اب بھی اسی طرح) آتا جاتا ہے۔ میں اس کی وجہ سے حضرت ابوحذیفہ کے دل میں کچھ کراہت محسوس کرتی ہوں تو نبیﷺ نے فرمایا: ’’تو اسے دودھ پلادے۔ تو اس پر حرام ہوجائے گی۔‘‘ (وہ کہتی ہیں:) میں نے اسے دودھ پلایا۔ اس طرح حضرت ابوحذیفہ کے دل کی کراہت ختم ہوگئی۔ میں دوبارہ آپ کے پاس آئی اور کہنے لگی: میں نے اسے دودھ پلادیا تھا۔ اس طرح ابوحذیفہ کے دل کی ناگواری ختم ہوگئی۔