سنن النسائي - حدیث 3324

كِتَابُ النِّكَاحِ رَضَاعِ الْكَبِيرِ صحيح أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ عَنْ سُفْيَانَ وَهُوَ ابْنُ حَبِيبٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ جَاءَتْ سَهْلَةُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ سَالِمًا يَدْخُلُ عَلَيْنَا وَقَدْ عَقَلَ مَا يَعْقِلُ الرِّجَالُ وَعَلِمَ مَا يَعْلَمُ الرِّجَالُ قَالَ أَرْضِعِيهِ تَحْرُمِي عَلَيْهِ بِذَلِكَ فَمَكَثْتُ حَوْلًا لَا أُحَدِّثُ بِهِ وَلَقِيتُ الْقَاسِمَ فَقَالَ حَدِّثْ بِهِ وَلَا تَهَابُهُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 3324

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل بڑی عمر والے کو دودھ پلانے کا بیان حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ حضرت سلمہؓ رسول اللہﷺکے پاس آئی او رکہنے لگی: اے اللہ کے رسول! سالم ہمارے ہاں (بلاروک ٹوک) آتا جاتا رہتا ہے لیکن اب وہ مردوں کی طرح (جنسی معاملات) سمجھنے لگا ہے اور ان باتو ںکو جاننے لگا ہے جنہیں مرد سمجھتے ہیں۔ آپ نے فرمایا: ’’تو اسے دودھ پلا دے۔ پھر اس وجہ سے تو اس کے لیے حرام ہوجائے گی۔‘‘ (راوی حدیث ابن ابی ملیکہ نے کہا:) میں ایک برس ٹھہرا رہا‘ یہ حدیث بیان نہیں کرتا تھا۔ میں قاسم سے ملا تو اس نے کہا: یہ حدیث بیان کیا کرو اور کسی سے بھی نہ ڈر۔
تشریح : (۱) اس مسئلے کی ضروری وضاحت حدیث: ۳۳۲۱ میں بیان ہوچکی ہے۔ (۲) چھوٹا بچہ جسے ابھی خاص باتوں کا شعور نہ ہو‘ اجنبی عورتوں کے پاس آجاسکتا ہے۔ (۱) اس مسئلے کی ضروری وضاحت حدیث: ۳۳۲۱ میں بیان ہوچکی ہے۔ (۲) چھوٹا بچہ جسے ابھی خاص باتوں کا شعور نہ ہو‘ اجنبی عورتوں کے پاس آجاسکتا ہے۔